بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے320ارب روپے مختص

شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے320ارب روپے مختص

اسلام آباد۔حکومت نے ملک میں شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے تین سو بیس ارب روپے مختص کئے ہیں۔ دوہزار سترہ اٹھارہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت موٹروے کے مختلف حصے مکمل کرنے کیلئے ایک سوتیئس ارب روپے مختص کئے ہیں۔ جن میں دو سو تیس کلومیٹر طویل لاہور عبدالحکیم سیکشن، ملتان سکھر اورسکھر حیدرآباد سیکشن اور حکلا ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے شامل ہیں۔

فیصل آباد خانیوال ایکسپریس وے کیلئے دس ارب روپے اور برہان حویلیاں ایکسپریس وے کیلئے تین ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔اسی طرح دو ارب سترکروڑ روپے کی لاگت سے ڈیرہ اسماعیل خان، مغل کوٹ اور ژوب شاہراہ کو بحال کیا جائے گا۔ پنجگور ، خضدار ،حوشاب بسیمہ، سہراب سیکشن اور گوادر تربت اور حوشاب سیکشن پر مزید اڑھائی ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔