بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوئٹہ، پولیس چوکی پر مسلح افراد کی فائرنگ ، 3پولیس اہلکار جاں بحق، رہگیر زخمی

کوئٹہ، پولیس چوکی پر مسلح افراد کی فائرنگ ، 3پولیس اہلکار جاں بحق، رہگیر زخمی

کوئٹہ ۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ چکی شاہوانی میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کی اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک رہگیر زخمی ہوگیاہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روزسریاب روڈ پر چکی شاہوانی کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اس وقت اندھادھند فائرنگ کی جب وہاں اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے تھے ،فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار عاشق علی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت ایک راہگیر شدیدزخمی ہوگئے زخمیوں اور لاش کو فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا جہاں ٹراما سینٹر میں دوران علاج 2مزید پولیس اہلکاران غلام مصطفی اور علی گل جان کی بازی ہار گئے

جبکہ زخمی راہگیر کو طبی امدد دی جارہی ہے ،واقعہ کے بعد ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد علاقے میں پہنچ گئی اور انہوں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی واقعات رونما ہوئے ہیں ۔