بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان اور چین رواں سال اقتصادی راہداری روٹ پر ثقافتی کارواں چلائیں گے

پاکستان اور چین رواں سال اقتصادی راہداری روٹ پر ثقافتی کارواں چلائیں گے


اسلام آباد ۔ پاکستان اور چین رواں سال اقتصادی راہداری کے روٹ پر ثقافتی کارواں چلائیں گے ،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات چینی شہرارمچی سے ثقافتی کاررواں روانہ کریں گی،60 رکنی دستہ تیس دن میں ارومچی سے گوادر پہنچے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چینسی پیک کے روٹ پر ثقافتی کارواں چلائیں گے جس کا مقصد خطے میں اقتصادی ،ثقافتی روابط کو مضبوط بنانا اور مثبت تشخص اور تجارتی مواقع اجاگر کرنا ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب چین کے وزیر ثقافت کے ہمراہ رواں سال اگست میں باضابطہ طورپر چینی شہرارمچی سے ثقافتی کاررواں روانہ کریں گی۔چین او ر پاکستان کے فنکاروں، موسیقاروں، رقاصوں، فوٹو گرافروں، ادیبوں اور فلمسازوں پر مشتمل پندرہ مکمل آراستہ گاڑیوں پر سوار 60 رکنی دستہ تیس دن میں ارومچی سے گوادر پہنچے گا۔کارواں چین میں اتھوشی، تھمشک، شولے، شیفو، اکتو اور تاشگل جبکہ پاکستان میں گلگت سے پشاور، لاہور، ملتان، ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ، سکھر، کراچی اورگوادر سے گزرے گا۔