بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملک میں جمہوریت کی بقاء کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گا ‘ بلاول زرداری

ملک میں جمہوریت کی بقاء کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گا ‘ بلاول زرداری

لاہور ۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ شاید اس وقت پارٹی مشکل میں ہو لیکن جیالے ساتھ ہیں اس لئے کوئی پرواہ نہیں،کاغذی شیر اور جعلی کھلاڑی ہمارا کیا مقابلہ کریں گے، بھٹو کا نواسہ اور بی بی شہید کا بیٹا ہوں، اکیلا بھی رہ گیا تو عوام کے حقوق،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گا۔

اتوار کو بلاول بھٹوزرداری نے سرگودھا ڈویژن کے رہنماں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کاغذی شیر اور جعلی کھلاڑی ہمارا کیا مقابلہ کریں گے۔ بھٹو کا نواسہ اور بی بی شہید کا بیٹا ہوں، اکیلا بھی رہ گیا تو عوام کے حقوق، ملک اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہر حال میں جدوجہد جاری رکھوں گا۔ بلاول بھٹو نے تمام تنظیموں سے دورے کا شیڈول مانگ لیا، کہتے ہیں عید الفطر کے بعد پنجاب کے شہر شہر کا دورہ کریں گے۔ پیپلزپارٹی میں بھٹواور بی بی شہید کا خون شامل ہے، فتح کیلئے اپنا خون پسینہ بہا دوں گا۔