بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن پارلیمانی رہنماؤں کااجلاس آج ہوگا

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن پارلیمانی رہنماؤں کااجلاس آج ہوگا


اسلام آباد ۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،اجلاس میں شیخ رشید احمد سے الجھنے والے لیگی رہنما،جمشید دستی کی گرفتاری،بجٹ تقاریر براہ راست نشر نہ کرنے پر ایوان میں احتجاج کی حکمت عملی طے کرنے ،ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور خارجہ پالیسی پر غور کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد (کل)پیر کودوبارہ ہوگا،اجلاس سے قبل قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے حزب اختلاف کی جماعتوں کا پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔اجلا س پیر کوسہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔ اپوزیشن کے اجلاس میں،بجٹ اجلاس کے دوران حزب اختلاف کی جماعتوں کی تقاریر نشر نہ کرنے کا معاملے پر آئندہ کالائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال، خارجہ پالیسی ، ملک میں بجلی کا بحران اور دوران اجلاس رکن اسمبلی جمشید دستی کی گرفتار ی پر ایوان میں احتجاج کی حکمت عملی طے کی جائیگی،اپوزیشن کے اجلاس میں پی ٹی آئی،ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، پی ایم ایل (ق)، اے این پی، اے جے آئی پی ترکئی، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیر پاؤ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد شرکت کریں گے ۔