بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، عمران خان

قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، عمران خان


بنی گالہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار وزیراعظم کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، پہلی بار وزیراعظم کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جے آئی ٹی کے اراکین وزیراعظم کے ماتحت ہیں لہذا تحقیقات جاری رہنے تک وزیراعظم کو مستعفی ہوجانا چاہیے جب کہ نواز شریف خود اُس وقت کے  وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے دوران تفتیش استعفی مانگتے تھے۔