بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / اسپین: پبلک ٹرانسپورٹ میں ٹانگیں پھیلا کر بیٹھنے پر پابندی

اسپین: پبلک ٹرانسپورٹ میں ٹانگیں پھیلا کر بیٹھنے پر پابندی

اسپین کے شہر میڈرڈ میں مردوں پر ایسی دلچسپ پابندی عائد کی گئی ہے جو اس سے پہلے کبھی سننے میں نہیں آئی یعنی ٹانگیں چوڑی کرکے بیٹھنے سے روک دیا گیا ہے۔

اسپین کے دارالحکومت کی پبلک ٹرانسپورٹ پر مردوں کو ٹانگیں بہت زیادہ چوڑی کرکے بیٹھنے سے روکا گیا ہے۔ شہر کی میونسپل ٹرانسپوٹیشن کمپنی (ای ایم ٹی) اس سلسلے میں پبلک بسوں اور دیگر ذرائع میں ایسے سائنز لگانے کی منصوبہ کررہی ہے جس سے وہ مردوں کو دیگر نشستوں پر قبضے سے روک سکے گی۔ ای ایم ٹی کے بیان کے مطابق ہم مرد مسافروں کو یاد دلانا چاہتے ہیں وہ وہ اپنی شہری ذمہ داری کو نبھائیں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں دیگر افراد کی نشستوں پر قبضے کی بجائے ان کا احترام کریں۔

جیسا ایک اشتہار یا سائن بھی سامنے آیا ہس میں ایک شخص کو میٹرو بس کی نشست میں ٹانگیں پھیلا کر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس رویے کو سرخ ایکس کے نشان کے ذریعے ناقابل برداشت قرار دیا گیا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ اس پابندی کی خلاف ورزی پر کیا سزا ملے گی جرمانہ یا کچھ اور۔ یہ واضح رہے کہ میڈرڈ میں خواتین کئی ماہ سے اس حوالے سے مہم چلارہی تھیں اور ان کا مطالبہ تھا کہ مردوں پر یہ پابندی عائد کی جائے۔

سوشل میڈیا پر #MadridSinManspreading ہیش ٹیگ کے ساتھ کئی تصاویر بھی وائرل ہوئیں جبکہ میڈرڈ کے میئر کو پٹیشن بھی جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ مرد پبلک ٹرانسپورٹ پر اپنی ٹانگیں اتنی چوڑی کرکے بیٹھتے ہیں کہ دوسری نشست پر بھی قبضہ کرلیتے ہیں، جس سے خواتین کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

اس سے قبل نیویارک میں بھی مردوں پر کچھ اس طرح کی پابندی عائد کی گئی تھی۔