بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیراعظم سے استعفیٰ مینڈیٹ کی توہین ہے ٗ امیر مقام

وزیراعظم سے استعفیٰ مینڈیٹ کی توہین ہے ٗ امیر مقام

پشاور۔وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کاخواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا،وہ کون ہے جووزیراعظم سے استعفیٰ طلب کررہاہے،مینڈیٹ پاکستان کے عوام نے دیاہے عمران خان نے نہیں وزیراعظم سے بارباراستعفیٰ مانگناپاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے،وزیراعظم نے اداروں پراعتماد،عدلیہ کی تقدس اوربالادستی کاعملی مظاہرہ کیا اور جے آئی ٹی کے سامنے بھی خودپیش ہوں گے۔

عمران خان کوملک میں احتساب کرنے کاکوئی شوق نہیں ورنہ خیبرپختونخوامیں احتساب کاحلیہ نہ بگاڑتاان خیالات کا اظہارانہوں نے پشاورمیں مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے عمران خان پریس کانفرنس پریس کانفرنس پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کواس بات سے بھی تکلیف ہوگی وزیراعظم محمدنوازشریف کیوں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہورہے ہیں،عمران خان نے گزشتہ ایک عرصے سے پانامہ لیکس پراپنی سیاست چمکائی ہے اوراپنے ناکام سیاسی ساکھ پانامہ کے ذریعے میڈیامیں زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کی۔