بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخواپولیس کے 1500اہلکاروں کو نئی ذمہ داریاں تفویض

خیبر پختونخواپولیس کے 1500اہلکاروں کو نئی ذمہ داریاں تفویض


پشاور۔خیبر پختونخوا پولیس نے سی پیک کی سکیورٹی فورس کیلئے 5ہزار سے زائد اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی باضابطہ طورپر منظوری دیدی گئی ہے ابتدائی طور پر منصوبے کی سکیورٹی کیلئے پولیس نے اپنے وسائل سے 15 سو اہلکار مہیا کردےئے ہیں بتایاگیا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس نے سی پیک کی سکیورٹی فورس کیلئے 5 ہزار سے زائد اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق ابتدائی طورپر محکمہ پولیس نے اپنے وسائل سے 15 سو اہلکار مہیا کردےئے ہیں جبکہ1660 اہلکار کو مالی سال 2017\18 میں بھرتی کئے جائیں گے 2 ہزار اہلکار مالی سال 2018\19میں بھرتی ہونگے بتایاگیا ہے کہ سی پیک 1 ہزار کلو میٹر پر روٹس مشتمل ہوگا اور جن جن اضلاع سے مذکورہ روٹس گزرے گا ان اضلاع کے لوگوں کو فورس میں بھرتی کیاجائیگا واضح رہے کہ حال ہی میں سنٹرل پولیس آفس میں سی پیک سکیورٹی ڈیسک قائم کیاگیا جس کی نگرانی انسپکٹر جنرل آف پولیس براہ راست کررہے ہیں ۔