بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نجی تعلیمی اداروں کی روزہ دار طلبہ کیلئے بے رحم پالیسی

نجی تعلیمی اداروں کی روزہ دار طلبہ کیلئے بے رحم پالیسی

پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے گرمی کی بڑھتی ہوئی لہر اور رمضان ا لمبارک کے پیش نظر صوبے بھر میں امسال سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں 27مئی ہی سے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا تھا ۔تاہم مشاہدے میں آیا ہے کہ صرف سرکاری سکول ا س اعلامیے پر عمل پیرا ہیں کیونکہ صوبائی دارلحکومت میں بعض پرائیویٹ سکولوں کے طلباء و طالبات جون کے دوسرے ہفتے میں بھی بستہ اُٹھائے سکولوں کو روانہ دکھائی دیتے ہیں ۔

پرائیویٹ سکولوں کا صوبائی محکمہ تعلیم کی ہدایات پر عمل نہ کرنا یقیناًایک سوالیہ نشان ہے ۔اس ضمن میں پرائیویٹ سکولوں کے طلباء کے والدین نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری طرف پرائیویٹ سکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ اور اُستانیوں کو گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث تین مہینوں کی تنخواہوں سے بھی محروم کیا جارہا ہے جو کہ نہایت ہی اافسردہ امر ہے ۔