بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبرپختونخوا میں بم پروف چیک پوسٹیں

خیبرپختونخوا میں بم پروف چیک پوسٹیں

اسلام آباد۔خیبرپختونخوا میں 130 بم پروف چیک پوسٹوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔یہ منصوبہ رواں سال اگست میں مکمل ہوگا اور اس پر کم سے کم 800ملین روپے کی لاگت آئیگی۔اس ضمن میں 12چیک پوسٹوں کی تعمیر کا کام مکمل ہوگیاہے جس میں بیسمنٹ، بنکرز، اوربم و راکٹ پروف دیواریں بنائی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد ان چیک پوسٹوں کو مکمل پولیس سٹیشنوں کا درجہ دیا جائیگا۔