بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان کے خلیج بحران حل کیلئے اقدامات شرو ع

پاکستان کے خلیج بحران حل کیلئے اقدامات شرو ع

اسلام آباد۔ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب اور قطر کے درمیان دوریاں کم کرانے کے مشن کا آغاز ہو گیا،وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب روانہ ہوگئے، وزیراعظم کا قطر اور متحدہ عرب امارات جانے کا بھی امکان ہے۔خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب کے 2روزے پر روانہ ہو گئے ہیں۔وزیراعظم ہاس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آج سعودی عرب کے 2روزے پر روانہ ہوگئے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم خلیجی ممالک میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر سعودی عرب کے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے اور خطے میں کشیدگی میں کمی کے لئے تجاویز بھی دیں گے۔ اگر اس ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی تو وزیراعظم نوازشریف قطر کا دورہ بھی کرسکتے ہیں۔

سعودی عرب روانگی سے پہلے وزیر اعظم عرب ملکوں میں تعینات پاکستان کے سفیروں کی کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب، کویت، یو اے ای اور قطر میں پاکستان کے سفیراسلام آبادپہنچے۔اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی شریک تھے، کانفرنس میں خلیجی ممالک میں جاری حالیہ تناو پر بات چیت کی گئی۔