بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارت کی ایل او سی پر فائرنگ ٗ پاکستان کی جوابی کاروائی

بھارت کی ایل او سی پر فائرنگ ٗ پاکستان کی جوابی کاروائی


راولپنڈی۔بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے2 شہری شہید جبکہ کے3 زخمی ہوگئے،پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی،جوابی فائرنگ سے بھارتی فورس کی چیک پوسٹ تباہ اور جانی نقصان کی اطلاعات ہیںَ۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جندروٹ اور تتہ پانی سیکٹر میں ایک بار پھر بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولوں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔

بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے2شہری شہید جبکہ3زخمی ہوگئے۔شہدا میں بھابڑہ گاوں کا 18سالہ یونس اور19سالہ اسد اور زخمی ہونیوالوں میں محمد شہباز، شمائلہ خورشید اور حفصہ شبیر شامل ہے۔پاک فوج نے بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔جوابی فائرنگ سے بھارتی فورس کی چیک پوسٹ تباہ اور جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔