بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تراویح میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد

تراویح میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد

پشاورڈپشاور انتظامیہ نے نما ز تراویح کے دوران بھی لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی ہے ٗپشاور پولیس نے شہر اور صدر کی مختلف مساجد میں لاؤڈ سپیکرپر نماز تراویح پڑھانے کے الزام میں امام مسجد اور خدام کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں بتایا گیا ہے کہ صو بائی محکمہ داخلہ نے مساجد اور دیگر مذہبی عبادت گاہوں میں لاؤڈ سپیکرکے غلط استعمال پر پابندی عائد کی تھی تا ہم پشاور پولیس اور انتظامیہ نے گزشتہ دنو ں پشاور کی مختلف مساجد میں نماز تراویح کے دوران بھی لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر تے ہوئے مقدمات درج کرنا شروع کردےئے ہیں ٗجن افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ ان لاؤڈسپیکرز پر کوئی خلاف نہیں ہو رہی یہ صرف نماز تراویح کے دوران تلاوت کی آواز نمازیوں تک پہنچانے کے لئے استعمال ہو تے ہیں ٗاگر سپیکر استعمال نہ کئے جائیں تو بڑی مساجد میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے یہ اقدامات کر کے اپنی نا اہلی کا ثبوت دیا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور آئی جی پی صلاح الدین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کریں ۔