بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں قیام امن کیلئے خصوصی اقداما ت کا فیصلہ

پشاور میں قیام امن کیلئے خصوصی اقداما ت کا فیصلہ

پشاور۔ صوبائی دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کالے شیشوں ٗ ،موٹر سائیکل ویلنگ ٗغیر رجسٹرڈ کرایہ داروں ٗہاسٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کیخلاف بھرپور کاروائی شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے منظم کاروائی کیلئے تاجر برادری اور پبلک لیزاں کونسل (پی ایل سی ) کے ممبران کو بھرپور تعاون کی ہدایت کی گئی ہے اس ضمن میں گزشتہ روز حیات آباد میں ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی زیر صدارت پی ایل سی ممبران کا اجلاس منعقد ہواجس میں ایس پی کینٹ عمران ملک ،اے ایس پی حیات آباد محمد شعیب ٗ پی ایل سی ممبران ناظم عاصم نور ،نورفراز جنرل کونسلر ٗ انجینئر سلیم ٗ شکیل امان اور تاجروں نے شرکت کی ایس ایس پی آپریشنز نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن وامان کے قیام کیلئے کالے شیشوں ،موٹر کار ،موٹر سائیکل ویلنگ ،غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں ،ہاسٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائیگی اور اس میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائیگی۔

پشاور میں امن وامان کے قیام میں تاجر برادری اور ( PLC )ممبران کا کردار لائق تحسین ہیں ہوائی فائرنگ کی روک تھام ،نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس اور تاجر برادری ( پی ایل سی )ممبرا ن کا تعاون لازم وملزوم ہیں آپ لوگوں کی تعاون پولیس اور عوام کے درمیان فاصلہ کم کرنے کیلئے ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں اور آپ لوگوں کی تعاون سے معاشرے میں امن وامان کے قیام میں بہتری آئی اور ہم سب مل کر اس میں مزید بہتری لائینگے ۔عید الفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھا م کے حوالے سے مساجد میں اور دیگر پبلک مقامات پر عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔