بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بلاول بھٹو کے دورہ پشاور کا شیڈول تبدیل

بلاول بھٹو کے دورہ پشاور کا شیڈول تبدیل

پشاور۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ پشاور کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے پارٹی قائد چند گھنٹے پشاور میں قیام کے بعد اسی دن واپس روانہ ہونگے بلاول بھٹو زرداری 16جون کو دن ایک بجے پشاور ائیر پورٹ پہنچیں گے جہاں سے وہ پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایون خان کی پشاور میں واقع رہائش گاہ جائیں گے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ٗ اضلاع کے صدور ٗ جنرل سیکرٹریوں اور سیکرٹری اطلاعات سے ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ کے عہدیداروں سے بھی ملیں گے جس کے بعد پی سی ہوٹل میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرینگے بلاول بھٹو زرداری افطار ڈنر کے بعد پی سی ہوٹل سے ہی واپس روانہ ہو جائیں گے ۔