بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ہشتم اسسمنٹ میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری

ہشتم اسسمنٹ میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری


پشاور۔خیبر پختونخوا میں ہشتم کے طلباء و طالبات کی اسسمنٹ (جائزہ امتحان ) میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ٗ سرکاری و نجی سکولوں کو 30ستمبر تک اپنے طلبہ کی رجسٹریشن کی ہدایت کی گئی ہے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور کے مطابق تمام پرائیویٹ سکول اپنے یوزر سے طلباء و طالبات کی رجسٹریشن کرا سکیں گے جبکہ سرکاری ہائی و ہائیر سکینڈری سکول بھی اپنے یوزر سے طلبہ کی رجسٹریشن کراسکیں گے جبکہ مڈل سکول کے ہیڈ ماسٹر متعلقہ ڈی ای اوز سے رابطہ کرینگے جہاں پر مقرر کردہ فوکل پرسن طلبہ کا ڈیٹاجمع کرینگے ۔