بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں 7مقامات پر جلسے و جلسوں پر پابندی

پشاور میں 7مقامات پر جلسے و جلسوں پر پابندی

پشاور۔ضلعی انتظامیہ نے ہسپتالوں سمیت پشاور کے 7مقامات پر دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہروں اور جلسے و جلسوں پر پابندی عائد کر دی ہے جاری احکامات کے تحت صوبائی اسمبلی گیٹ ٗ رحمان بابا سکوائر (سورے پل ) جیل روڈ ٗ سرکلر روڈ ٗ جی ٹی روڈ اور مال روڈ سمیت پشاور میں واقع تمام سرکاری ہسپتالوں میں آئندہ 30 دنوں کیلئے دفعہ 144نافذ ہوگی ۔