بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / قوم جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کیساتھ کھڑی ہے ٗ عمران خان

قوم جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کیساتھ کھڑی ہے ٗ عمران خان

اسلام آباد۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوا زشریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی پر لیگی گلوؤں کی تیاری کی اطلاعات ہیں ‘ جے آئی ٹی کے سامنے تماشا لگانے کی اجازت نہیں دیں گے ‘ قوم جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔ منگل کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے لئے طاقتور کو قانون کے تابع بنایا جا رہا ہے لیگی رہنما الزامات کے ساتھ جے آئی ٹی پر حملہ آور ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی پر لیگی گلوؤں کی تیاری کی اطلاعات ہیں ۔ جے آئی ٹی کے سامنے تماشا لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔