بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / نامعلوم افراد نے باکسر عامر خان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

نامعلوم افراد نے باکسر عامر خان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

مانچسٹر: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان میں سوار تھے کہ ان کی گاڑی پر حملہ کردیا گیا جب کہ انہیں بھی نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹرمیں باکسر عامر خان بولٹن میں واقع اپنے گھرکی جانب جارہے تھے کہ اچانک گاڑی غلط ٹرن اورتیزرفتاری کے باعث ایک کارسے ٹکرا گئی جس کے بعد چند افراد نے انکا تعاقب کرکے انہیں روکا اور پھر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ حادثے کے بعد  نامعلوم افراد نے عامرخان کو پے در پے کئی مکے رسید کئے اورفرار ہوگئے، جس کے بعد عامرخان نے خود فون کرکے پولیس کوحادثے کی اطلاع دی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے ایسا لگتا ہے کہ گاڑی چلانے والے نے غلط موڑ کاٹا جس سے پیچھے آنے والی کار متاثر ہوئی جس کے باعث ان کے درمیان جھگڑا ہوا تاہم ابھی معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں، کسی کی بھی گرفتاری نہیں کی گئی ہے اورنہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔