بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اے این پی انتخابات کیلئے نئے منشور کا اعلان

اے این پی انتخابات کیلئے نئے منشور کا اعلان

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی نے عید کے بعد انتخابی مہم شروع کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اوراس سلسلے میں پارٹی کانیا انتخابی منشور تیا ر کیاجائے گا جس کے لیے پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کی سربراہی میں منشور کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے ۔

کمیٹی کے سیکرٹری سردار حسین بابک ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں مرکزی نائب صدر بشریٰ گوہر ، افراسیاب خٹک اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان شامل ہیں کمیٹی پارٹی کے لیے نئے انتخابی منشورکی تیاری کے لیے فوری طورپر کام کا آغاز کرے گی ذرائع کے مطابق اے این پی کے منشورمیں فاٹا اورسی پیک کے ساتھ ساتھ صوبہ کے حقوق مرکزی نکات ہونگے