بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / این جی اوزکی رجسٹریشن کے لئے رائے طلب

این جی اوزکی رجسٹریشن کے لئے رائے طلب

پشاور۔وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں میں کام کرنے والی پچیس غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کی رجسٹریشن کے کیسز پر غور کر کے بعد متعلقہ اداروں سے دو ہفتے کے اندر رائے طلب کی ہے اس بات کا فیصلہ این جی اوز اور آئی این جی اوز سے متعلق قائم مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے

اجلاس میں پچیس مقامی این جی اوز کی درخواستوں پر تفصیلی غور کیا گیا تاہم کسی این جی او کی درخواست منظور نہیں کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ تمام متعلقہ ادارے دو ہفتے میں اپنی رائے سے آگاہ کریں گے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان این جی اوز کے کیسز منظوری کے لئے بھیجا جائے گا جسے متعلقہ اداروں کے کلیئر کیا ہو اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشاورتی کمیٹی کا آئندہ اجلاس عید کے بعد منعقد ہو گا۔