بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ٹی آئی نے کامیاب امیدواروں کا اعلامیہ جاری کر دی

پی ٹی آئی نے کامیاب امیدواروں کا اعلامیہ جاری کر دی

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کے بعدکامیاب امیدواروں کااعلامیہ جاری کردیا گیاہے خیبر پختونخواکے چاروں کامیاب ریجنل صدور کے ناموں کا اعلا ن بھی کردیاگیاہے

پارٹی اعلامیہ کے مطابق عمران خان چیئر مین ،شاہ محمودقریشی وائس چیئر مین اور جہانگیر ترین سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان پشاورکے لیے ریجنل صدر منتخب ہوئے ہیں

اسی طرح ملاکنڈ ریجن کے لیے صوبائی وزیر کھیل محمود خان اور جنوبی خیبر پختونخواکے لیے صوبائی وزیر مال علی امین گنڈاپور ریجنل صدورمنتخب ہوئے رکن صوبائی اسمبلی زرگل خان کو ہزارہ ریجن کے لیے پی ٹی آئی کاصدر منتخب کرلیاگیاہے نئے عہدیداروں کو جلد مشاورتی اجلا س کے لیے طلب کیاجائے گا جس میں ضلعی تنظیم سازی پرغور ہوگا