بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور کے لئے منڈا ڈیم کی تعمیر ناگزیر

پشاور کے لئے منڈا ڈیم کی تعمیر ناگزیر

پشاور۔قومی وطن پارٹی نے وادی پشاور کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لیے منڈا ڈیم کو ناگزیرقرار دیتے ہوئے اس امرپرافسوس کااظہار کیاہے کہ وفاقی حکومت اس اہم ترین منصوبے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی اس عظیم منصوبے کے لیے محض ایک ارب روپے رکھنا افسوسناک امرہے اوراس سلسلے میں وفاقی حکومت پر ہرطریقے سے دباؤڈالاجائے گا اس سلسلے میں پارٹی نے حکمت عملی وضع کرلی ہے اوراتحادی جماعتوں کو بھی اعتمادمیں لیاجائے گا ۔

روزنامہ آج کے رابطہ کرنے پر پارٹی کے مرکزی چیئر مین آفتا ب احمد خا ن شیرپاؤ نے بتایاکہ ہمارے صوبہ کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل اس منصوبے کوہردور میں نظر اندازکیاجاتارہاہے اس ڈیم کے تعمیرسے وادی پشاورمیں سیلا ب کامسئلہ حل ہوجائے گا ساتھ ہی ہزاروں ایکٹراراضی سیراب ہونے کے علاوہ ساڑھے سات سو میگا واٹ بجلی بھی حاصل ہوسکے گی انہوں نے کہاکہ مسلسل تاخیر سے ڈیم کی لاگت میں بھی اضافہ ہوتاجارہاہے اور اس وقت اسکاتخمینہ 160ارب روپے کے لگ بھگ لگایاگیاہے مگر وفاقی بجٹ میں پورے سال کے لیے اس مد میں محض ایک ارب روپے ہی رکھے گئے ہیں جو افسوسناک امر ہے انہوں نے کہاکہ اس حوالہ سے ہماری جماعت کسی صورت خاموش نہیں رہے گی اور ہر فور م پر اس مقصد کے لیے آوازبلندکیجائے گی