بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں پولیس کمانڈر اینڈ کنٹرول سنٹر کا آغاز

پشاور میں پولیس کمانڈر اینڈ کنٹرول سنٹر کا آغاز

پشاور۔ سنٹرل پولیس آفس پشاور میں نیاقائم شدہ پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کردیاگیا افتتاح انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواصلاح الدین خان محسود اور یونائیٹڈ نیشن ڈیویلپمنٹ پروگرام برائے ایشیاء کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اینڈ ڈائریکٹرہیولیانگ ایکس یو نے مشترکہ طور پر کیانیا قائم شدہ سنٹر کمیونیکیشن کی جدید سہولیات سے آراستہ ہے اور اس کے قیام کا بنیادی مقصد کسی بھی ایمرجنسی /کرائسزاور سکیورٹی خطرات کی صورت میں فیلڈ کمانڈروں کے ساتھ فوری رابطہ کرنا اور ان سے نمٹنے کیلئے فیلڈ کمانڈروں سے حقیقی وقت میں (براہ راست )رسپانس حاصل کرنا ہے کمانڈاینڈ کنٹرول دو ہالوں پر مشتمل ہے۔

ہال نمبر 1 جرائم اور عوام کے تحفظ سے متعلق اعداد و شمار کو فوری اکٹھا کرنے کی فراہمی سے متعلق آپریشن روم پر مشتمل ہے جبکہ ہال نمبر 2 فیلڈ کمانڈروں کے ساتھ مواصلاتی نظام کے ذریعے براہ راست رابطہ کرکے کسی بھی ایمرجنسی/کرائسزکو اسی وقت محفوظ طریقے سے نمٹنے اوراس کیلئے پلان مرتب کرنے کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر پر مشتمل ہے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر ہر قسم کی جدید سہولیات سے آراستہ ہے اور دو بڑے حصوں سیچویشن روم اینڈ پریزنٹیشن تھیٹر پر مشتمل ہے سیچویشن روم کسی بھی کرائسزکو مانیٹر کرنے اور فیلڈ کمانڈروں کے ساتھ محفوظ رابطہ کیلئے بطور کانفرنس روم کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور یہ ہر قسم کے محفوظ مواصلاتی نظام اور جدید سہولیات سے آراستہ ہے جبکہ پریزنٹیشن تھیٹر میں کسی بھی بڑے ایونٹ کی سیکورٹی پلاننگ اور آپریشن کے بارے میں اعلیٰ پولیس حکام کو بریفنگ دی جائیگی۔