بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فاٹا میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے

فاٹا میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے

پشاور۔گورنر خیبر پختونخوا انجینئراقبال ظفر جھگڑا نے کہاہے کہ فاٹا میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم اورصحت کے شعبوں پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ قبائلی نوجوان بھی پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنر ہاؤس پشاورمیں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر یواین ڈی پی ہاؤلینگ زو، کنٹری ڈائریکٹر یواین ڈی پی اگناشوارتضا، یو این ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر نیل بوہنے اوردیگرنمائندوں سمیت ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹافدا وزیراورپرنسپل سیکرٹری برائے گورنر سکندرقیوم نے اجلاس میں شرکت کی۔

گورنرنے کہاکہ فاٹا کو ملک کے دیگرعلاقوں کے برابر لانے کیلئے نہ صرف قبائلی علاقہ جات میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہاہے بلکہ فاٹا کو ترقی کے قومی دھارے میں لانے کیلئے قبائلی عوام کے خواہشات اورمرضی کے مطابق فاٹامیں اصلاحات لائے جارہے ہیں جس سے نہ صرف وہاں کے لوگوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسرہوں گے بلکہ فاٹا کے نوجوانوں کو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے مواقع بھی میسرہوں گے۔ گورنرنے اس موقع پرقبائلی عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے یواین ڈی پی اور عالمی برادری کے تعاون کو بھی سراہا۔