بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چین کا مغوی جوڑے کی تبلیغ کی تحقیقات کااعلان

چین کا مغوی جوڑے کی تبلیغ کی تحقیقات کااعلان

بیجنگ۔چینی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر اس بات کی تحقیقات کرے گا کہ پاکستان میں اغوا ہونے والے دونوں چینی باشندے مشنری تھے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق ان اطلاعات پر کہ دونوں چینی باشندے مشتبہ طور پر پاکستان میں غیر قانونی مشنری کام کر رہے تھے۔چین پاکستان کے ساتھ قانون کے تحت اس کی تحقیقات کرے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین سمندر پار چینی باشندوں کے تحفظ کو اہمیت دیتا ہے اور چینی باشندوں کو مقامی قوانین اور روایات کا احترام کرنا چاہیے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جوڑا کوئٹہ میں متنازعہ کورین فرقے کی تبلیغ پر مامور تھا۔