بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / عالمی بینک افغانستان پر پھر مہربان

عالمی بینک افغانستان پر پھر مہربان


واشنگٹن ۔عالمی بینک نے افغانستان کیلئے520 ملین ڈالر کی امداد کے منصوبے کی منظوری دیدی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی بینک نے افغانستان کیلئے520 ملین ڈالر کی امداد کے منصوبے کی منظوری ہے ۔بینک کے مطابق اس رقم کا نصف حصہ بد امنی کی وجہ سے بے گھر شہریوں کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ دوسرا حصہ غربت کے خاتمے کے لیے زیر عمل معاشی اصلاحات پر خرچ کیا جائے گا۔

بینک نے بتایا کہ بین الاقوامی دستوں کے انخلا کے بعد سے ملک میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور اس وجہ سے افغانستان میں اقتصادی ترقی بہت سست روی کا شکار ہے۔ اس سے قبل یہ عالمی مالیاتی ادارہ جنوری میں افغانستان میں اقتصادی سرگرمیوں کی صورت حال کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔