بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تحریک انصاف کو انتخابی نشان مل گیا

تحریک انصاف کو انتخابی نشان مل گیا

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن نے پارٹی انتخابات کرانے پر پاکستان تحریک انصاف کے لیے انتخابی نشان بلا بحال کردیا ہے جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد اس ضمن میں تمام ریٹرننگ افسران اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو تحریک انصاف کو بلے کا نشان الاٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے لیے بلے کا نشان بحال کر دیا ہے اور الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے ہیں جس کے بعد تمام ریٹرننگ افسران
اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو تحریک انصاف کو بلے کا نشان الاٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے قبل ازیں الیکشن کمیشن نے پارٹی انتخابات نہ کرانے پر انتخابی نشان معطل کردیا تھا۔