بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران خان نے نیازی سروسز لمیٹڈ کا ریکارڈ جمع کرادیا

عمران خان نے نیازی سروسز لمیٹڈ کا ریکارڈ جمع کرادیا

اسلام آباد ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمرا ن خان نے نیازی سروسز لمیٹڈ کا ریکارڈ طلب کرنے سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جمع کر واتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نیازی سروسز لمیٹڈ لندن فلیٹ خریدنے کیلئے بنائی گئی،ہمیشہ آف شور کمپنی کے ذریعے خریدے فلیٹ کا بینی فیشل مالک رہا ہوں،2000 میں رضا کارانہ طور پر لندن فلیٹ کو گوشواروں میں ظاہر کیا، 1977 سے 1979 کیری پیکر کرکٹ کھیلنے کا معاہدہ کیا۔

معاہدے سے 80 ہزار ڈالر سالانہ ملتے تھے، یہ رقم لندن فلیٹ کی خریداری کیلئے کافی تھی، عمرا ن خان نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ درخواستگزار نے منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے میرے خلاف درخواست پانامہ درخواست کا کانٹربلاسٹ ہے، درخواستگزار کا کمپنی کا ریکارڈ مانگنا مچھلیاں پکڑنے کے مترادف ہے، رخواستگزار خود سے کوئی ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا نہیں کر سکتا،کسی بھی قسم کا ریکارڈ طلب کر نا سپریم کورٹ کی صوابدید ہے۔