بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / کتاب پڑھنے والے بچوں کی ڈسکاؤنٹ میں حجامت کرنے والا حجام

کتاب پڑھنے والے بچوں کی ڈسکاؤنٹ میں حجامت کرنے والا حجام


مشی گن۔ مشی گن کے علاقے یسلانٹی میں ایک غیرمعمولی حجام کی دکان توجہ کا مرکز ہے جہاں بچوں کو تیز آواز میں کتابیں پڑھنے پر رعایت فراہم کی جاتی ہے۔

اس دکان کے مالک کا انوکھا خیال اب بچوں اور بڑوں میں بہت مقبول ہوچکا ہے۔ حجام کا کہنا ہےکہ وہ بچوں اور ان کے والدین اس سے بہت خوش ہے اور والدین اپنے بچوں کو یہاں لاتے ہیں۔ یہاں موجود کتابوں کی اکثریت کا تعلق امریکی افریقی آبادیوں کے متعلق ہے اور ان کی تاریخ اور داستانوں پر مرکوز ہیں جو بطورِ خاص بچوں کے لیے لکھی گئی ہیں۔ کتابوں میں افریقی امریکی ( سیاہ فام) عوام کے بارے میں مثبت پیغامات اور کہانیاں درج ہیں۔

بال کٹوانے والے بچے اگر بلند آواز میں کتاب پڑھتے ہیں تو حجام انہیں رقم کا ایک حصہ واپس کردیتا ہے یا بال کاٹنے کی فیس میں رعایت دی جاتی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ حجام بچے کو کتاب پڑھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ اس کے مطابق جب جب بچے اپنے ہاتھ میں کتاب لیتے ہیں اس سے معاشرہ مضبوط ہوتا ہے۔