بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ٗ نئی نویلی دلہن قتل

گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ٗ نئی نویلی دلہن قتل

پشاور۔تھانہ خزانہ کے علاقے ہندکی دامان میں دوہرے قتل کی واردات میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر ناراض ہوکر میکے آنیوالے نئی نویلی دلہن کو سسرالیوں نے رشتہ دار سمیت اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا ہے بیلہ کورونہ کے رہائشی یارمحمد ولد سلیم خان نے پولیس کو رپور ٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اسکی بیٹی مسماۃ غازبہ کی شادی 22 روز قبل اپنے چچا زاد اسرائیل کیساتھ ہوئی تھی مگر گھریلو ناچاقی کی وجہ سے وہ چند روز قبل ناراض ہوکر میکے آئی ہوئی تھی۔

گزشتہ روز وہ اپنی بیٹی اوررشتہ دار حضرت حسین کے ہمراہ گھر میں موجود تھا اس دوران ملزمان سحر گل ٗ عالمزیب پسران نعمت ٗ اسماعیل ولد عمر گل ٗ ابراہیم ولد خان بہادر ٗ خان بہادر ولد طورگل اوراول شیر ولد عیسی گل ساکنان مہمند ایجنسی وہاں آئے اورگھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ملزمان کی فائرنگ سے اس کی بیٹی مسماۃ غازبہ زوجہ اسرائیل اوروہاں موجود اس کے جوانسالہ رشتہ دار حضرت حسین ولد سلیم خان دونوں لگ کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے پولیس نے مدعی کی رپور ٹ پر ملزمان کے خلاف دوہرے قتل کے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔