بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بلاول بھٹوکا دورہ پشاور کا شیڈول جاری

بلاول بھٹوکا دورہ پشاور کا شیڈول جاری


پشاور۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج پشاور آئیں گے وہ دن ایک بجے باچان خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچیں گے جہاں سے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایون خان کی پشاور میں واقع رہائش گاہ جائیں گے چیئرمین پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ٗ اضلاع کے صدور ٗ جنرل سیکرٹریوں اور سیکرٹری اطلاعات سے ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ کے عہدیداروں سے بھی ملیں گے جس کے بعد پی سی ہوٹل میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرینگے ۔

بلاول بھٹو زرداری افطار ڈنر کے بعد پی سی ہوٹل سے ہی واپس روانہ ہو جائیں گے ۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورے پشاور کے موقع پر دعوت ناموں میں اہم رہنماؤں کو نظر انداز کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث پارٹی کے دیرینہ اور اہم رہنما و سابق عہدیدار پارٹی چیئرمین کے پروگرام میں شرکت نہیں کر سکیں گے پی پی چیئرمین آج دوپہر پشاور پہنچیں گے جس کے بعد پشاور کے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پارٹی کے 400رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے پارٹی ذرائع کے مطابق دعوت ناموں کی تقسیم میں اقر با ء پروری سے کام لیا گیا ہے اور اہم رہنماؤں کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔