بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں سیلاب آنے کا خطرہ

خیبر پختونخوا میں سیلاب آنے کا خطرہ

اسلام آباد۔ محکمہ موسمیات نے رواں برس مون سون کے دوران شدید بارشوں کے باعث کئی اہم شہروں میں سیلاب آنے کی پیشنگوئی کی ہے جبکہ مون سون کے دوران تیز درجہ حرارت کی وجہ سے گلیشیر کے پگھلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے محکمہ موسمیات نے مون سون کے دوران پہاڑی علاقوں بشمول خیبر پختونخوا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے سیلاب پیدا ہونے کے خطرات سے آگاہ کیا ہے ا ور ملک کے دیگر علاقوں میں بھی شدید سیلاب کی پیشنگوئی کی ہے ۔

دوسری جانب ملک کے جنوبی علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں شدید گرمی کے باعث خشک سالی کی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مون سون میں گرمی کے باعث خیبر کے پی اور گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے سیلاب آسکتے ہیں اورلینڈ سلائیڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔