بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / خلیجی بحران ٗفرانس بھی میدان میں کود پڑا

خلیجی بحران ٗفرانس بھی میدان میں کود پڑا

پیرس۔ فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے امیر قطر اور اماراتی ولی عہد سے ملاقات کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نو منتخب صدر ایمانویل ماکروں رواں ماہ کے آخر تک امیر قطر اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے پیریس میں الگ الگ ملاقات کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں خلیجی ملکوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی اور اس کے خاتمے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کی جائیں گی۔ فرانسیسی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ایمانول جو اس وقت مراکش کے دورے پر ہیں جون کے آخر تک ابو ظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان اور امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں قطر اور دوسرے خلیجی ملکوں کے درمیان جاری سفارتی تنازعہ اور اس کے حل کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس خلیجی عرب ملکوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی اور سیاسی محاذوں پر کوششیں جاری رکھے گا۔