بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آئین و قانون کی سربلندی کیلئے خود کو پیش کردیا، نواز شریف

آئین و قانون کی سربلندی کیلئے خود کو پیش کردیا، نواز شریف

اسلام آباد۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آج کا دن آئین اور قانون کی سربلندی کے حوالے سے سنگ میل کا درجہ رکھتا ہے، میری حکومت اورسارے خاندان نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ، میں میرا خاندان سرخرو ہوگا،میری پیشکش کو سیاسی تماشوں کی نذر نہ کیاجاتا تو آج تک یہ مسئلہ حل ہوچکا ہوتا۔پاناما پیپرز کی تحقیقات سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے تقریبا تین گھنٹے کی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہابھی ابھی جے آئی ٹی کے سامنے موقف پیش کرآیا ہوں،تمام اثاثوں کی دستاویزات فرا ہم کردی ہیں،میں سمجھتا ہوں کہ آئین و قانون کے حوالے سے آج کا دن سنگ میل کا درجہ رکھتا ہے،میں نے اور میرے پورے خاندان نے خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا ہے ۔

پانامہ اسکنڈل کے اتے ہی خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا تھا،اگر اس وقت سیاسی تماشے نہ ہوتے تو یہ نوبت نہ آتی،میں نے اپنی تین نسلوں کا احتساب دیدیا ہے،انہوں نے کہاکہ ہے کوئی خاندان جسکی 3 نسلوں کا ایسا بے رحمانہ احتساب ہوا ہو ،ہمارا پہلا احتساب 1972 سے شروع ہوا،ہمارا احتساب مشرف کی امریت نے بھی کیا،ہمارے گھروں تک پر قبضہ جما لیا گیا،انہوں نے کہاکہ آج ہماری حکومت ہے پاکستان کے عوام نے تیسری بات وزارت عظمیٰ کے منصب پر بیٹھایا ہے،نہ پہلے ہمارے دامن پر زرا برابر داغ پایا گیا نہ اب ایسا ہوگا،مخالفین جتنے الزام اور سازشیں کرلیں وہ سب ناکام نامراد رہیں گے۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہمارے دور مین اتنی سرمایہ کاری ہوئی جتنی 65 سالوں میں نہیں ہوئی،ہمارے مخالفین کوئی ایک معاملہ الزام کی حد سامنے نہیں لاسکے،یہ جو کچھ ہورہا ہے اسکا سرکاری خزانہ کی خردبرود اور کرپشن سے کوئی تعلق نہیں ہے،یہ ہمارے خاندان کے نجی اور ذاتی معاملات کو ہی الجھایا اور اچھالا جارہا ہے،یہ نوٹ کرلیں اس کیس کا کرپشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ چند دن میں عدالت اور جے آئی ٹی کا فیصلہ بھی آجائے گا۔

یاد رہے ایک بڑی جے آئی ٹی اور بڑی عدالت بھی لگنے والی ہے،عوام کی جے آئی ٹی اور عدالت لگنے والی ہے،ان سب کو چھوریئے مجھے خدا کی عدالت میں حاضری کی فکر ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ حق و سچ کا علم حقیقی معنوں مین بلند ہو ،آئین عوام کی حکمرانی کا نام ہے،مخصوص ایجنڈے چلانے والی فیکڑیاں بند نہ ہوئیں تو ملک کو وجود بھی خطرہ میں پڑجائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ آئین عوام کی حکمرانی کا نام ہے،مخصوص ایجنڈے چلانے والی فیکڑیاں بند نہ ہوئیں تو ملک کو وجود بھی خطرہ میں پڑجائے گی ،وہ زمانے گئے جب سب کچھ پردوں کے پیچھے رہتا تھا،آنے والے دنوں میں بہت کچھ کہوں گا،میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے۔