بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکہ میں ٹرمپ کیخلاف بھی چھان بین شروع

امریکہ میں ٹرمپ کیخلاف بھی چھان بین شروع

واشنگٹن۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ممکنہ طور پر انصاف کا راستہ روکنے کے شبے میں چھان بین کی جا رہی ہے۔ امریکی اخبارات کے مطابق خصوصی تفتیشی افسر روبرٹ میولر اب ان امکانات کا جائزہ بھی لے رہے ہیں کہ آیا موجودہ امریکی صدر نے انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی تھی۔ ایسے الزامات اس وقت سامنے آئے تھے جب گزشتہ ماہ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی کو برطرف کر دیا تھا۔ ایف بی آئی کے ایک اور سابق سربراہ میولر کو ٹرمپ کی سیاسی مہم کے روس کے ساتھ ممکنہ رابطوں کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔