بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / لاکھوں فرزندان توحید کا آج سے اعتکاف شروع

لاکھوں فرزندان توحید کا آج سے اعتکاف شروع

لاہور۔ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں لاکھوں فرزندان توحید آج ( جمعہ )20رمضان المبارک کومسنون اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے ۔اعتکاف کرنے والے افراد20 رمضان المبارک کی شام مغرب کی نماز مسجد میں ادا کریں گے اورعیدالفطر کاچاند نظرآنے کے بعد اعتکاف ختم کیاجائے گا ۔اس سلسلے میں اسلام آباد،لاہور ، کراچی، کوئٹہ، ملتان ، پشاور اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

لاہور میں بادشاہی مسجد، داتا دربار مسجد، جامعہ اشرفیہ، جامع قادسیہ چوبرجی، مسجد وزیر خان سمیت ہزاروں مساجد میں روزے دار اعتکاف بیٹھیں گے۔رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہونے پر روزے دار اعتکاف بیٹھے ہیں تاہم کچھ لوگ آخری تین دن اعتکاف بیٹھتے ہیں۔پولیس اور مساجد انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اعتکاف بیٹھنے والوں کا تمام ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے ۔