بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ہم آئینی اداروں کے پیچھے کھڑے ہیں ٗ عمران خان

ہم آئینی اداروں کے پیچھے کھڑے ہیں ٗ عمران خان

نتھیاگلی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے کوئی نئی چیز پیش نہیں کی پہلے سے لکھی ہوئی تقریر پڑھی ان کے پاس کو ئی ریکارڈ نہیں نواز شریف کی تقریر میں فوج اور عدلیہ کی طرف اشارہ کیا گیا گزشتہ روز یہاں نجی ٹی وی سے بات چیت اور اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ قطری کاخط ان کا دفاع تھا قطری نہیں آرہا اب ان کے پاس بتانے کوکچھ نہیں کہ لندن محلات خریدنے کے لیے پیسے کیسے گئے؟

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے جے آئی ٹی سے باہر آکر میڈیا ٹاک کی،شرمناک بات یہ ہے کہ یہ اسے اپنے خلاف سازش بتارہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ یہ دو ہی طرف اشارہ کررہے ہیں یعنی فوج اور عدلیہ کہ وہ سازش کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب نئے آرمی چیف اور نئے چیف جسٹس آئے تو مریم نواز نے ٹویٹ کی کہ اندھیری رات نکل گئی طوفان نکل گیا۔عمران خان نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ اب حالات اچھے ہوگئے نئے آرمی چیف بھی آئے اور چیف جسٹس بھی آئے ان پر انہیں پورا اعتماد تھا۔

آج یہ انہی پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم آئینی اداروں کے پیچھے کھڑے ہیں اپنے ایک پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم نوازشریف سے مستعفی ہونے کامطالبہ کیا اپنے پیغام میں عمران خان قوم کومبارک باد پیش کی کہ پہلی مرتبہ ایک وزیراعظم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو ا ہے ۔