بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی آئی اے کے قائمقام سی ای او فارغ

پی آئی اے کے قائمقام سی ای او فارغ

اسلام آباد۔قومی ایئر لائن پی آئی اے کے قائم مقام غیر ملکی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) برنڈ ہلڈن برانڈ کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے برنڈ ہلڈن برانڈ کو عہدے کے غلط استعمال اور طیاروں کو انتہائی کم قیمت پر فروخت کرنے سمیت مختلف الزامات پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا تاہم وہ پیش ہوئے اور نہ نوٹس کا جواب دیا جس پر انہیں ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ برنڈ ہلڈن برانڈ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھا تاہم انہوں نے ایک ماہ کیلئے اپنا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست کی تھی، نام ایس سی ایل سے خارج ہوتے ہی وہ بیرون ملک روانہ ہو گئے تھے اور پھر پاکستان واپس نہیں آئے۔ پی آئی اے کے جرمن سی ای او برنڈ ہلڈن برانڈ کو اپنے عہدے کے غلط استعمال، پاکستان کی قومی ایئرلائن کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے اور طیاروں کو طریقہ کار کی پیروی کیے بغیر کم قیمت میں فروخت کرنے جیسے نگین الزامات کا سامنا ہے۔