بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پانامہ جے آئی ٹی ارکان کا قطر جانے کا فیصلہ

پانامہ جے آئی ٹی ارکان کا قطر جانے کا فیصلہ

اسلام آباد۔ جے آئی ٹی نے قطری شہزادے سے پوچھ گچھ کے لیے قطر جانے کا فیصلہ کرلیا جس کی اجازت کیلیے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس سے رابطہ کیا گیا ہے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس سے باضابطہ اجازت ملتے ہی جے آئی ٹی کے 2 ارکان قطر روانہ ہوجائیں گے ذرائع کے مطابق پاناما کیس کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے قطری شہزادے سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کرلیا جس کے لیے جے آئی ٹی نے قطر جانے کے لیے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس سے رابطہ کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حمد بن جاسم الثانی کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے قطر جانا ضروری ہے کیوں کہ حمد بن جاسم نے بیان لینے کے لیے قطر آنے کا کہا ہے۔

جے آئی ٹی کی جانب سے رابطہ کرنے پر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اپنے جواب میں کہا کہ جے آئی ٹی تحقیقات کے لیے آزاد ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس سے باضابطہ اجازت ملتے ہی جے آئی ٹی کے 2 ارکان قطر روانہ ہوجائیں گے۔اس سے قبل جے آئی ٹی نے 19 مئی کو قطری شہزادے کوخط لکھ کر پیش ہونے کا حکم دیا تھا جس پر شیخ حمد بن جاسم نے اپنے جواب میں سپریم کورٹ میں پیش کئے گئے دونوں خطوط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ خط اور دستخط ان کے ہیں