بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیراعظم نوا زشریف نئی روایت قائم کر دی ٗ امیر مقام

وزیراعظم نوا زشریف نئی روایت قائم کر دی ٗ امیر مقام

پشاور۔وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ وزیراعظم اورانکاخاندان سپریم کورٹ سے بھی سرخروہوں گے انشاء اللہ2018میں عوامی عدالت اوراللہ تعالیٰ کی عدالت میں بھی سرخرو ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے خوداورخاندان کے افرادکواحتساب کیلئے پیش کرکے نئی روایات قائم کیں،خود جے آئی ٹی میں جا کرعام شہری کی حیثیت سے اداروں کی بالادستی کاپیغام دیاجبکہ وزیراعظم کانام پانامہ لیکس میں ہے ہی نہیں۔

انہوں نے کہاکہ پوری قوم کی دعائیں وزیراعظم محمدنوازشریف کے ساتھ ہیں اورقوم ترقی کاپہیہ چلتادیکھناچاہتی ہے،پاکستانی عوام سازشیوں کاہرتخریبی خواب خاک میں ملادیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفترواقع اسلام آباد میں مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے شانگلہ میں رانیال کے مقام جیپ کھائی میں گرنے کے باعث 7قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے رنج وافسوس کااظہارکیاہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام جاں بحق افرادکے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔انہوں نے اپنی جانب سے جاں بحق افرادکے لواحقین کیلئے پچاس پچاس ہزارروپے جبکہ زخمیوں کیلئے پچیس پچیس ہزار روپے کادینے کابھی اعلان کیا۔