بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بجلی رائلٹی میں خیبر پختونخوا سے زیادتی ہو رہی ہے ٗ بلاول

بجلی رائلٹی میں خیبر پختونخوا سے زیادتی ہو رہی ہے ٗ بلاول

پشاور۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ترقی اشتہارات اور عمران خان کی تبدیلی سوشل میڈیا تک محدود ہے ٗ ترقی شریف خاندان کے بینک اکاؤنٹس میں ہو رہی ہے ٗ تبدیلی سفید جھوٹ اور صرف پروپیگنڈا ہے ٗ دونوں کی سوچ ٗ وژن اور پالیسیاں یکساں ہیں ٗ نواز شریف اور عمران دونوں اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں جو مل کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ٗ عیدالفطر کے بعد رابطہ عوام مہم شروع کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پشاور کے دورے کے موقع پر افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایون خان ٗ صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی ٗ انور سیف اللہ خان ٗ سید ظاہر علی شاہ ٗ ارباب عالمگیر خان خلیل ٗ اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر موجود تھے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کو اس وقت بڑے چیلنجز درپیش ہیں تاہم حکمرانوں اہلیت اور صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ان چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں حکمرانوں کی سوچ صرف جے آئی ٹی میں اٹکی ہوئی ہے کہ کس طرح اس بچ نکلا جائے اور اپنی دولت میں مزید اضافہ کیا جائے حکمران کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی ان سے سوالات پوچھتی ہے ۔

جس سے ان کی تذلیل ہوتی ہے دراصل ان لوگوں نے سپریم کورٹ پر حملے کئے اور اب اعلیٰ عدلیہ کو گالیاں دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ تاریخ شریف خاندان سے انتقام لے رہی ہے جے آئی ٹی میں شامل گریڈ 18اور 19کے افسر ملک کے وزیراعظم سے پوچھ گچھ کررہے ہیں دراصل نواز شریف کا احتساب تو اب شروع ہوا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے سارے وعدے جھوٹے نکلے سندھ میں 20گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے حکمران خیبر پختونخوا کے عوام کو چور کہتی ہے حالانکہ بجلی تو اس صوبے کی پیداوار ہے اور وفاق خیبر پختونخوا کی بجلی رائلٹی بھی نہیں دے رہا ٗ این ایف سی جاری نہیں کیا جا رہا انہوں نے کہا کہ سی پیک سابق صدر آصف علی زرداری کا وژن تھا جس کا مقصد چھوٹوں صوبوں کی محرومیوں کا خاتمہ تھا تاہم موجودہ حکومت نے سی پیک منصوبے میں چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی کی ہے بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر حکومت عمل درآمد کرانے میں ناکام ہو چکی ہے فاٹا اصلاحات بھی ایکشن پلان کا حصہ تھا ۔

لیکن مرکزی حکومت فاٹا کے انضمام میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 5کروڑ عوام غربت کی لکیر کے نچیے زندگی گزار رہے ہیں ترقی ملک میں نہیں بلکہ شریف خاندان کے بینک بیلنس میں ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان تبدیلی کے نعرے سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں تبدیلی صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے نواز شریف اور عمران خان میں کوئی فرق نہیں دونوں کی سوچ ٗ فکر وژن اور پالیسی ایک ہے دونوں کالا باغ ڈیم ٗ اداروں کی پرائیویٹائزیشن کے حق میں ہیں جبکہ دونوں اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت گزشتہ ایک سال سے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے غریب ملازمین کی تنخواہیں نہیں ادا کر رہی اور تقریباً 3ہزار لوگوں کو فارغ کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں انصاف کا تو یہ حال ہے کہ جب احتساب کمیشن کے ڈی جی نے بلا امتیاز احتساب کرنا شروع کیا تو انہیں عہدے سے ہی ہٹا دیا گیا ۔