بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سیکرٹری تعلیم کو نجی تعلیمی اداروں کے اختیارات تفویض

سیکرٹری تعلیم کو نجی تعلیمی اداروں کے اختیارات تفویض

پشاور۔خیبرپختونخوا اسمبلی نے پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیویشنز ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت اتھارٹی کے چیئرمین وزیر تعلیم کی بجائے سیکرٹری تعلیم ہونگے ٗ نجی تعلیمی ادارے بہن بھائیوں کی فیسوں میں رعایت بھی کرینگے جبکہ اتھارٹی میں پرائیویٹ ممبران کاانتخاب الیکشن کے ذریعے ہوگا ترمیمی بل عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے پیش کیا جس کی منظوری ایوان نے اتفاق رائے سے دی ۔