بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاورہائیکورٹ کے 3نئے ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھالیا

پشاورہائیکورٹ کے 3نئے ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھالیا

پشاور۔پشاور ہائی کورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججوں جسٹس شکیل احمد ٗ جسٹس ارشد علی اورجسٹس ناصرمحفوظ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیاہے ، پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی نے نئے ایڈیشنل ججوں سے حلف لیاجس کے بعد پشاورہائی کورٹ میں ججوں کی آئینی تعداد 20مکمل ہوگئی ہے جن میں گیاہ مستقل اور9ایڈیشنل جج صاحبان شامل ہیں۔

نئے ایڈیشنل ججوں کی حلف برداری کی تقریب کورٹ نمبر1میں منعقد ہوئی اس موقع پر پشاورہائی کورٹ کے رجسٹرار سلیم خان نے نئے ایڈیشنل ججوں کا تقررنامہ پڑھ کرسنایاحلف برداری کی تقریب میں پشاورہائی کورٹ کے جج صاحبان ٗ انتظامی افسر ٗ ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخواعبداللطیف یوسفزئی ٗ ڈپٹی اٹارنی جنرل آفس کے لاء افسران بشمول منظورخلیل اوراصغرکنڈی ٗ ایڈوکیٹ جنرل آفس کے لاء افسران ٗ پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ارباب محمدعثمان ایڈوکیٹ ٗ کابینہ کے ارکان ٗ پشاوربارایسوسی ایشن کے صدر فضل واحدایڈوکیٹ ٗ کابینہ کے ارکان اوردیگرجونیئرو سینئروکلاء نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔