بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شہید پولیس اہلکاروں کے آسانی نشانہ بننے کی وجوہات

شہید پولیس اہلکاروں کے آسانی نشانہ بننے کی وجوہات

پشاور۔ چمکنی کے علاقہ غزچوک میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کانشانہ بننے والے پولیس اہلکاروں نے ہیلمٹ اوربلٹ پروف جیکٹس نہیں پہنی تھیں جس کی بناء وہ آسانی سے حملہ آوروں کانشانہ بنے اورجاں بحق ہوگئے اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ روز تھانہ چمکنی کی پولیس موبائل میں سوار پولیس اہلکاروں نے ہیلمٹس اوربلٹ پروف جیکٹس مبینہ طورپر نہیں پہن رکھی تھیں۔

اوردوران گشت اچانک جب موٹرسائیکلوں پرسوارحملہ آور ان کے سامنے آئے اورآتے ہی فائرنگ شروع کی تو وہ ہیلمٹ اوربلٹ پروف جیکٹ نہ ہونے کے باعث اپنے دفاع نہ کرسکے اور حملہ آوروں کابآسانی نشانہ بن گئے یہاں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ آئی جی خیبرپختونخواصلاح الدین محسود نے تمام پولیس اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کررکھی ہے کہ وہ ہرقسم کے موسم اورحالات میں ہیلمٹ اوربلٹ پروف جیکٹس پہنے رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی جانیں محفوظ رہیں ۔