بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاک بھارت میچ کیلئے وزیراعظم کے خصوصی احکامات

پاک بھارت میچ کیلئے وزیراعظم کے خصوصی احکامات

اسلام آباد۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پاک بھارت میچ کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دیدیا ‘18جون کو لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔وزارت پانی و بجلی نے وزیر اعظم کو جواب دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دیدیا جس پر وزارت پانی و بجلی نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے طلب ورسدکی تفصیلات مانگ لی ہیں اور وزیر اعظم کو جواب دیا کہ 18جون بروز اتوار کو میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ واضح رہے ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کو 9 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی تھی اب فائنل میں اس کا ٹاکرا پاکستان سے ہو گا۔ یکم جون سے شروع ہونے والے ان مقابلوں میں انڈیا کی ٹیم سوائے سری لنکا کے اپنے مدمقابل باقی چاروں ٹیموں کو پراعتماد انداز میں ہرا کر یہاں تک پہنچی ہے ۔

پاکستان اپنا پہلا ہی میچ انڈیا کے خلاف بری طرح ہار کر لڑکھڑاتی اور ڈگمگاتی ہوئی سیمی فائنل میں پہنچی لیکن سیمی فائنل میں پاکستان کی ٹیم نے ’چنگھاڑتے شیر‘ اور سیمی فائنل تک ناقابلِ شکست رہنے والی ٹیم انگلینڈ کو چت کر کے یہ میچ اپنے نام کیا تھا۔