بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / عالمی سطح پر دہشت گردی کے انسداد کیلئے خصوصی اقدامات

عالمی سطح پر دہشت گردی کے انسداد کیلئے خصوصی اقدامات

نیویارک ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دہشت گردی کے انسداد کے لئے عالمی سطح پر حکمت عملی پرعمل درآمد کے لئے اقوام متحدہ میں نئے اداروں کے قیام کی منظوری دے دی ہے تاکہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی معاونت کی جاسکے۔ جمعہ کو جاری رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے 193 رکنی اداروں نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کی ہے۔

جس میں عالمی ادارہ کے سیکرٹری انٹوینو گوئٹرس کے یو این ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل افیئرز سے دہشتگ گردی کے خاتمہ کے لئے کام اور ذمہ داریاں واپس لینے اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے نئے قائم کئے جانے والے ادارہ کے حوالے کرنے کے لئے کہا گیاہے ۔

جس کے نتیجہ میں اب انسداد دہشت گردی پر عملدرآمد کی ٹاسک فورس اور یو این کاؤنٹر ٹیررزم سنٹر کی ذمہ داریاں نئے قائم کئے جانے والے دفتر کو منتقل کردی جائیں گی۔ سیکرٹری جنرل کی پش کردہ رپورٹ میں تجویزدی گئی ہے کہ اقوام متحدہ کے نئے انڈر سیکرٹری جنرل اس ٹاسک فورس کے چیئرمین اور انسداد دہشت گردی بارے عالمی ادارہ کے مرکز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہوں گے۔