بریکنگ نیوز
Home / کھیل / فائنل میچ میں عمران خان کو قومی ٹیم کو مفید مشورہ

فائنل میچ میں عمران خان کو قومی ٹیم کو مفید مشورہ

اسلام آباد۔قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے سرفراز الیوان کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت سے مقابلے کیلئے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نی چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سرفراز احمد ایک دلیر کپتان نکلا ہے جس کی پرفارمنس نے مجھے بے حد متاثر کیا ۔

میں سرفراز احمد کی پرفارمنس سے بہت متاثر ہوا ہوں ، وہ ایک دلیر کپتان نکلا ہے۔عمران خان نے کہا کہ قومی ٹیم کو بھارت کیخلاف میچ میں فتح حاصل کرنے کیلئے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان کی طاقت بالنگ ہے اور بھارت کی طاقت اس کی بیٹنگ لائن ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پہلے کھیل کر بڑا سکور کر دیا جو وہ کر سکتے ہیں تو ہماری ٹیم دباؤ میں آجائے گی جس سے میچ ہاتھ سے نکلنے کا خدشہ ہے۔