بریکنگ نیوز
Home / بزنس / پی آئی اے کرایو ں میں کمی کااعلان

پی آئی اے کرایو ں میں کمی کااعلان

اسلام آباد۔ قومی ایئرلائن نے عوام کو عیدالفطر کا تحفہ دیتے ہوئے اندرون ملک سفر کے لیے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے عوام کو عیدالفطر کا تحفہ دیتے ہوئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا۔

اپنی ٹوئٹ میں پی آئی اے نے ’’اسپیشل عید ڈسکاؤنٹ‘‘ دیتے ہوئے تمام اندرون ملک فلائٹس کے لیے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ آفر 27 سے 29 جون تک کارآمد ہے۔واضح رہے پاکستان ریلوے نے بھی عوام کو عید الفطر کا تحفہ دیتے ہوئے 20 رمضان المبارک سے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کررکھا ہے۔